اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، رانا ثنا اللّٰہ

9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، رانا ثنا اللّٰہ

 

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے الزا م عائد کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد حاصل تھی، جس کے ثبوت وقت آنے پر عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا محرم کے آغاز میں جلسہ کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔ وہ سیاسی طور پر افراتفری کرنے کےلیے جلسہ کرنا چاہ رہی تھی، ان کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے کسی بنیاد پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی، تحریک انصاف کا مقصد کبھی نیک نہیں ہوسکتا ہے، ثبوت موجود ہیں کہ جیل میں منصوبہ بندیاں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی، پاکستان میں ہنگامہ آرائی اور افراتفری کےلیے بیرونی مدد حاصل تھی۔

وزیراعظم کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جو سارا کچھ کیا اس کو بیرونی فنڈنگ حاصل تھی، دشمن ممالک پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کابینہ نے فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی کے خلاف بیرونی مدد کے ثبوت بھی پیش کیے جاسکتےہیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے اجازت نہیں دی کہ جیل میں سیاسی کانفرنسز اور میٹنگز کریں۔

رانا ثناء نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ جیل میں رہ کر ایسی منصوبہ بندی کریں کہ باہر افراتفری ہو۔ آڈیو ویڈیو ثبوت ہمارے پاس نہیں مگر جن کی ذمہ داری ہے اور ڈیوٹی ہے اس کے پاس موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر بھی پابندی لگائی گئی تھی کہ وہ جیل میں کسی سے نہ مل سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481