اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے،عظمیٰ بخاری

عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے،عظمیٰ بخاری

عمران خان اور تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کی خبر پرانی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس پرانی خبر کو دوبارہ سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت کو ایک درخواست موصول ہوئی تھی جس کی بنیاد پر پنجاب کابینہ نے کارروائی کے لیے وزارت داخلہ پنجاب کو درخواست ریفر کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب وزارت داخلہ پنجاب اس درخواست پر غور و فکر کر رہی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف کن دفعات کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب حکومت نے ابھی مزید کوئی نئی کارروائی نہیں کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481