اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد،پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں ہونے والا جلسہ محرام الحرام کی آمد کے پیش نظر خطرے میں پڑ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کے لیے ترنول کا مقام منتخب کیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جلسہ نہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے بھی جلسہ منسوخ کرنی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ محرام الحرام کا آغاز ہو رہا ہے اور اس کے پیش نظر جلسہ نہیں کرنا چاہیے، ایک طرف جلسے کی اجازت دی جاتی ہے اور دوسری طرف ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے گرفتاریوں کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، تاحال تین وجوہات کی بنا پر جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت نے سر جوڑ لیے ہیں کیونکہ کارکنان کی جانب سے جلسہ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481