اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آ ئی رہنما مایوس،بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہوسکی 

پی ٹی آ ئی رہنما مایوس،بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ ہوسکی 

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہو سکی۔

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آ ئی  دھڑوں کی  اڈیالہ  جیل میں عمران  خان سے اہم  ملاقات  متوقع تھی،

عمران  خان  سے ملاقات کیلئے آنے والوں میں عمر ایوب ، شبلی  فراز ،شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار  شامل  تھے

۔پارٹی میں پھوٹ اور دھڑے بندی  کی خبروں کے بعد  رہنماؤں نے  عمران خان کو  اعتماد میں لینا تھامگر عمر ایوب ، شبلی  فراز سمیت کسی بھی لیڈر  کو  عمران  خان سے ملنے نہیں دیا گیا ۔ بانی  پی ٹی آ ئی سے اہم ملاقات کیلئے آنے والے  تمام  رہنمااڈیالہ  جیل کے باہر کھڑے  رہے  اور ملاقات کا وقت ختم ہوگیا ۔

ذرائع  کا مزید کہنا  تھا کہ اسی دوران عمر ایوب  بانی  پی ٹی  آ ئی سے ملاقات  نہ ہونے پر  سیخ پا بھی  ہوگئے  ان کی  جیل کے عملے سے تلخ  کلامی بھی ہو ئی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481