اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوٹ ادو،دوبسوں میں تصادم ،4جاں بحق ،40 زخمی

کوٹ ادو،دوبسوں میں تصادم ،4جاں بحق ،40 زخمی

کوٹ ادو میں باراتیوں سے بھری بس دوسری بس ٹکرا گئی، حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی اور 4 باراتی جاں بحق ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چوک سرور شہید اڈا حسین شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جانبحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا گیا ،ایک بس کبیر والا سے باراتیوں کو لے کر لیہ جا رہی تھی جس میں 34 افراد سوار تھے 4 افراد موقع پر جانبحق ہو گئےاور دوسری بس ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتان جا رہی تھی جو حادثے کا شکار ہو گئی زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہونے پر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔

،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئ حادثہ گاڑیوں کے اوور ٹیک کے باعث پیش آیا ،تھانہ سرور شہید پولیس ،اور ڈی ایس پی موقع پر پہنچ گئے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ،انتظامیہ کی جانب سے نعشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر کے کبیر والا پرائیویٹ ایمبولینس میں روانہ کیا جا رہا ہے ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481