اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد؛ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، مقدمہ درج

اسلام آباد؛ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، مقدمہ درج

اسلام آباد؛ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، مقدمہ درج

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔سنگجانی کے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں خودکش جیکٹ ،ہینڈ گرنیڈ ،بارودی مواد برآمدگی کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا،مقدمہ انسداد دہشتگردی کی دفعہ ،اقدام قتل سمیت 9 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران سنگجانی میں جھاڑیوں سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔چار ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے ڈھوک پراچہ کی طرف فرار ہوئے۔پولیس سرچنگ کے دوران جھاڑیوں سے ایک کلاشنکوف ،دو ہینڈ گرنیڈ ،دو ڈیٹو نیٹر اور ایس ایم جی گنز کے کارتوس برآمد ہوئے۔بارودی کا وزن نصف کلو سے زائد ہے۔

 

 

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،فرار ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481