اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی: گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جھگڑا

کراچی: گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جھگڑا

کراچی: گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جھگڑا

 

کراچی کے گلستان جوہر تھانے میں پولیس اور وکلاء کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی ہے، وکلاء نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق سادہ لباس میں ایک شخص ایس ایچ او کے سائیڈ روم میں آیا، مذکورہ شخص نہ تو وکیل کے یونیفارم میں تھا نہ ہی اس نے اپنا تعارف کرایا۔

 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی ریلیز کا کیس تھا جو ایس ایچ او کا اختیار نہیں، کمرے سے باہر جانے کا کہا تو اس نے گالم گلوچ کرنا شروع کردی اور کہا اب دیکھنا کتنے لوگ آئیں گے۔ کچھ دیر بڑی تعداد میں وکلاء آئے تھانے کے گیٹ پر حملہ کیا، وکلاء کے حملے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

 

گلستان جوہر پولیس اسٹیشن کے باہر وکیل قادر راجپر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی تحویل میں لینے پر تنازع ہوا، مدعی کے ساتھ تھانے آیا، جی ایم ایسٹ سے گاڑی ریلیز کا آرڈر کروایا۔

 

وکیل قادر راجپر کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر ایس ایچ او نے تشدد کیا، انگلی توڑ دی، سر پر بھی چوٹ آئی۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481