اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ساہیوال،تیز رفتار گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ساہیوال،تیز رفتار گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

ساہیوال،تیز رفتار گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

 

ساہیوال میں تیز رفتار گاڑی ٹریکٹر  سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5  افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق ساہیوال میں المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 109/9Lکے قریب  پیش آیا، عارف والا روڈ پر ایک تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

 

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

واضح رہے کہ تیزرفتاری، ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور لاپرواہی کے باعث حادثات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481