اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی نادہندگان سے واجبات وصولی پر انعام ملے گا

اپریل میں بجلی کے بلوں میں کمی

بجلی نادہندگان سے واجبات وصولی پر انعام ملے گا.ڈسکوز اور سول ملازمین کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی انعامی رقم سے نوازا جائے گا.اس سلسلے میں پاور ڈویژن نے سمری تیار کر لی ہے.

 

تفصیلات کےمطابق حکومت نے بجلی کمپنیوں کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے ڈسکوز اور سول ملازمین کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجلی کمپنیوں کے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے تیار کردہ منصوہے کے مطابق، پاور ڈویژن کی جانب سے واجبات وصول کرنے کے لیے ڈسکوز ملازمین اور سول انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انعامات دینے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاور ڈویژن نے مختلف تجاویز پر مشتمل ایک سمری تیار کی ہے، جس میں دو سے تین سال والے نجی شعبے کے نادہندگان سے وصولی پر 5 فیصد، تین سال سے زائد والے ڈیفالٹرز سے وصولی پر رقم کا 7 فیصد جبکہ کنکشن منقطع ہونے والے نادہندگان سے رقم کی وصولی پر 5 سے7 فیصد انعام دینے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ بجلی چوری کی نشاندہی کرنے والے کو وصولی کا 10 فیصد تک انعام دینے کی تجویز بھی ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر کُل انعام کا 80 فیصد حصہ سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں جبکہ 20 فیصد حصہ بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو دینے کی تجویز ہے۔منصوبے کے مطابق انعامی رقم بجلی کمپنیوں میں ایک مخصوص اکاونٹ کے ذریعے ادا کی جائے گی۔واجبات کی وصولی کے لیے موصول رقم کے کچھ حصے کو بطور انعام دینے کی تجویز کا اطلاق کابینہ، توانائی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481