اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، خواجہ آصف

 

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ عمران خان کی رہائی سے کوئی خطرہ نہیں، سیاست میں اپ ڈاؤن آتے رہتے ہیں انہیں خطرہ نہیں سمجھنا چاہیے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا وہ نہیں سمجھتے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کی بات چیت کی پیشکش کو سنجیدہ لیں گے، لیکن حکومت بات چیت کیلئے تیار ہے۔

 

ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اگر سیاسی طاقتیں مل کر ملک کےلیے بہتری کا راستہ نکالنا چاہتی ہیں تو اسٹیبلشمنٹ کو کیا اعتراض ہوگا۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ضروری تھاکہ ہم از سر نو صف آرائی کرتے، نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آپریشن عزم استحکام پر کوئی اعتراض نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے عوام کی اکثریت آپریشن کی حمایت کرے گی۔

 

خواجہ آصف نےکہا کہ پچھلی حکومت میں 4 سے 5 ہزار افراد کو افغانستان سے لا کر بسایا گیا، جس سے افغانستان میں موجود عناصر کو محفوظ ٹھکانے ملے وہ آکر ان کے گھروں میں رہتے اور کارروائیاں کرتے رہے، انہیں لڑنے، لوگوں کو مارنے اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں آتا، ماضی میں فاٹا کےلیے جو ایجنڈہ طے ہوا لیکن اس کا فالو اپ نہیں ہوا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481