Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی سے مری ٹورسٹ گلاس ٹرین چلے گی .پراجیکٹ منظور

bafcadae 8214 4c44 9c66 0c3d78e99e65

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت 5گھنٹے طویل خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی-ڈویلپمنٹ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے-سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی-راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی.

 

ٹورسٹ گلاس ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا-مال روڈ پر مری کے قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ ہٹانے کا فیصلہ بھی کیا گیا-جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا-مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی-مری سمیت ہر شہر،علاقے،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم،منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی

غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا-پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی – مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹ میں آر سی سی اور ٹف ٹائل لگائی جائیں گی۔ مری میں بارش کو ذخیرہ کرکے گھریلو استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی-

گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کرکے سٹور کیا جائیگا۔

1100سے زائد گھروں میں بارشی پانی محفوظ کرنے کے پر اجیکٹ حکومت معاونت کرے گی-اولڈ راولپنڈی،مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی- اولڈ مری روڈ میں عارضی پارکنگ کی جگہ بھی بنائی جائے گی-جھیکا گلی چوک کی ری ماڈلنگ،تجاوزات ہٹا کر توسیع اور لارنس کالج روڈ، بوسٹال موڑ تا بروری روڈ کی تعمیر و بحالی کی منظوری دی گئی- بانسرہ گلی وائلڈ لائف پارک میں ٹری ہاؤس، کیمپنگ سائٹ،واک ویز، ٹیرس پارکنگ ایریا بنانے کا فیصلہ کیاگیا-پی آئی اے، باغ شہیداں پارک کی انٹرنس، تعمیر نو اور سیاحوں کے لئے دلکش واک ویز بنائی جائے گی –

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟

مری تجاوزات آپریشن میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کو کھلی چھوٹ حاصل؟ فائل فوٹو

 

مریم نواز شریف نے مری سمیت ہر شہر،علاقے،تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا حکم دے دیا

مری بائیو ڈاؤرسٹی پارک سے پودوں، پرندوں اورجانوروں کے لئے قدرتی ماحول کی فراہمی اور پکنک ایریا بنانے کا فیصلہ کیا گیا-مری بائیو ڈاؤرسٹی پارک میں سیاحوں کے لئے ہٹس سٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا-پارک میں آرٹسٹ کارنر، واک ویز، واکنگ ٹریک، ایکو ٹورازم کے فروغ کا فیصلہ کیا گیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ مری کی 16 اندرونی روڈز کی تعمیر ومرمت کاٹاسک مکمل کر لیا گیا۔ ساملی ہسپتال کی آپ گریڈیشن، سٹریٹ لائٹس اور پبلک ٹوائلٹس پر بریفنگ دی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قدیمی نام بحال کر نے کے لئے فوری قانون سازی اورہر شہر میں تاریخ اور روایات سے مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کی-محمد نوازشریف نے کہاکہ غریب آدمی کو تنگ نہ کیا جائے، حکومت سٹال خود لگا کر دے۔

 

5گھنٹے طویل اجلاس میں ڈویلپمنٹ،بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس کی منظوری دی گئی

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے، عوام کے لئے بہترین بنائینگے۔ مری میں پارکنگ یارڈ کے لئے مختلف تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا -مری میں 13ناجائز طور پر تعمیرات اور تجاوزات گرا دی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، وزراء صہیب احمد ملک، ذیشان رفیق، بلال اکبر، معاون خصوصی راشد نصر اللہ،ایم این اے اسامہ سرور راجہ، ایم پی اے بلال یامین ستی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، کامران لاشاری،سیکرٹریز، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی موجود تھے –

Murree tourist glass train will run from Rawalpindi.راولپنڈی سے مری ٹورسٹ گلاس ٹرین چلے گی 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481