اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایران میں صدارتی انتخاب آج، 4 امیدوار مدمقابل

ایران میں صدارتی انتخاب آج، 4 امیدوار مدمقابل

ایران میں صدارتی انتخاب آج، 4 امیدوار مدمقابل

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے بعد قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات آج ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ اب چار امیدواروں میں ہوگا۔

صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی مدمقابل ہیں، حتمی نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا۔

اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی اور دیگر 7 ایرانی عہدیدار گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481