اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرحد پار ٹی ٹی پی کو نشانہ بناسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

1 28

سرحد پار ٹی ٹی پی کو نشانہ بناسکتے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزير دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

 

امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  عزم استحکام آپریشن کی پالیسی جلد بازی میں نہں آئی، کچھ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کےلیے اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کےلیے اسے قومی اسمبلی میں لائیں گے، آپریشن کامیاب بنانے کےلیے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جا سکتی ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں بات چیت کے ذریعے 4 سے 5 ہزار طالبان لے کر آئی تھی۔ جن طالبان کو بسایا گیا کیا ان سے توقعات پوری ہوئیں؟ اگر تجربہ کامیاب ہے تو بتائیں ہم بھی تقلید کریں۔

 

انھوں نے کہا پچھلے فوجی آپریشنز ناکام نہیں تھے۔ آپریشنز کے بعد سویلین حکومتوں کو جو کردار ادا کرنا تھا وہ ادا نہیں کیا گیا۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو آپریشن کے خدوخال بتائیں گے۔ آپریشن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بھی کی جاسکتی ہے۔

 

 

مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت جاری، آپریشن عزمِ استحکام پر مؤقف لیکر چل رہے ہیں: اسد قیصر

 

خواجہ آصف نے کہا جب تک دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ہماری معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔ دہشت گردی ختم نہیں ہوگی تو غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟

 

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت کےلیے ٹی ٹی پی کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ٹی ٹی پی سرحد پار سے اور ان کے کچھ سیل پاکستان کے اندر سے بھی کام کر رہے ہیں۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی ایکسپورٹ ہونا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے افغان سرزمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ایک فریق بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہمسائیگی کا حق بھی ادا نہیں کر رہا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر چین کے تحفظات ہیں۔ چین پاکستان کو معاشی طور پر خودمختار دیکھنے کا خواہشمند ہے۔ پاکستان سیکیورٹی صورتحال بہتر بنالے تو ہم چین کی پہلی ترجیح ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481