اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق5 زخمی

سکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،4 افراد جاں بحق5 زخمی

سکردو کے سیاحتی مقام بشو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ۔

ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملک کے دیگر صوبوں سے ہے ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا دلخراش حادثے پر نوٹس اور اظہار افسوس ، وزیر اعلی نے سیکرٹری صحت اور انتظامی حکام کو زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال کی ہدایت کر دی، وزیر اعلی نے پسماندہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یک جہتی بھی کی ۔

وزیر اعلی جی بی نے جابحق افراد کی میتوں کو متعلقہ مقام تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی ہے ،ملک کے دیگر صوبوں سے سیاحت کے لئے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی بلتستان کے علاقے بشو میں حادثے کا شکار ہوگئی ،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481