اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا، لیکن ملک کی بہتری ان کے اندر رہنے میں ہے، حکومت کی کوشش ہوگی کہ جتنا ممکن ہو بانی پی ٹی آئی کو اندر ہی رکھا جائے۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالت سے ہی ہوئی ہیں، ہم آئین و قانون کے مطابق انہیں اندر رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیانیہ اور سیاسی ایجنڈا یہی ہے کہ ملک کو غیرمستحکم کیا جائے اور فتنہ پھیلایا جائے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ کیس پر کیس ہمارے خلاف بھی بنتے رہے، ووٹ اور مینڈیٹ ہمیں بھی ملا ہے، لیکن کسی کو افراتفری پھیلانے کا ووٹ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی و جمہوری لوگ ہیں، جو بات کل کررہے تھے وہی آج کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کرے تو ہمیں اس کی ذات سے دشمنی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت اور ڈائیلاگ پر یقین نہیں رکھتے ہیں، محمود خان اچکزئی نے کوئی بات کردی، اس دن بانی پی ٹی آئی ان سے مینڈیٹ لے لیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوریت میں ڈائیلاگ کے سوا کوئی اور راستہ نہیں، اسی سے معاملات حل ہوں گے، انقلاب انہوں نے لانا نہیں ہے، ڈائیلاگ پر وہ یقین نہیں رکھتے تو کرنا کیا ہے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481