اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے مظفر آباد سے 11 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کا اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن دستاویزات پورے نہ ہونے پر منسوخ کی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی، جموں و کشمیر یونائیٹڈ پارٹی، جموں و کشمیر عوامی تحریک کی رجسٹریشن منسوخ کی ہے۔

 

 

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق مشن کشمیر ٹاسک فورس، جموں و کشمیر عوامی اتحاد، پاک کشمیر پارٹی، تحریک تحفظ انسانی حقوق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ آزاد کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق عام آدمی پارٹی آزاد جموں و کشمیر، آل جموں و کشمیر جمعیت علماء اسلام اور اللّٰہ توکل پارٹی آزاد جموں و کشمیر کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481