Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی،سول اسپتال میں گرمی کی شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے

کراچی،سول اسپتال میں گرمی کی شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے

کراچی،سول اسپتال میں گرمی کی شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے

 

کراچی: شہرقائد کے گرم موسم نے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی،سول اسپتال میں گرمی کے شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے۔

 

 

انچارج ایمرجنسی سول اسپتال ڈاکٹر عمران سرور شیخ کے مطابق سول اسپتال میں آج گرمی کی شدت سے 6 مریض انتقال کرگئے،جو مرگی،ذیابطیس اور بلند فشار خون سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے، ان میں بزرگ سمیت جوان افراد بھی شامل ہیں۔

 

سول اسپتال میں گرمی سے متاثرہ  40 سے 45 مریض ایمرجنسی میں آئے،بقیہ مریضوں کو طبی امداد دینے کے کچھ گھنٹوں میں ڈسچارج کردیا گیا۔

 

ڈاکٹر عمران سرور شیخ کے مطابق زیادہ تر مزید صبح 11 بجے سے سہ پہر 4 بجے کے دوران گرمی سے متاثر ہوکر آتے ہیں،مریض غنودگی کی حالت میں ہوتے ہیں جن میں بات کرنے کی ہمت تک نہیں رہتی۔

 

مارننگ شیفٹ ایمرجنسی  انچارج جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جناح اسپتال میں چار دنوں کے دوران گرمی سے متاثرہ 10 مریض لائے گئے،تمام مریضوں کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

 

طبی ماہرین کے مطابق گرمی سے متاثرہ فرد کو متلی،چکر آنے ،دل گھبرانے اور شدید بخار کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، زیادہ سے زیادہ پانی پیئں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں جن سے گرمی کے اثرات کم محسوس ہوتے ہیں۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481