Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

”پنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام ” شروع

426d696d 1198 4ccf bada 16c8329e158c

”پنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام ” شروع ہونے کو ہے.وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام نے منظور ی دے دی-

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے-وزیراعلی نے سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈ زکی 6ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کر دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار او رماہانہ ”مقابلے“شروع کرنے کا حکم دیا-راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14-ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا -پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کا تعین کرنے کے لئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کی-گرین سکول پروگرام کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے منظوری دے دی –

ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا، ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی

سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کاجائزہ لیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت کی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ارکان صوبائی اسمبلی کوڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دیا ہے-اجلاس میں اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے اورمیٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے کا جائزہ لیاگیا-کم لاگت میں کلاس روم، آئی ٹی لیب، ایس ایم سی کے ذریعے بنانا ممکن ہوگا-سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے اور سرکاری سکولو ں میں ٹیچر میٹنگ، سہ ماہی سٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجراء پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سکول سسٹم کی ری ویمپنگ کے لئے جامع سکول ایجوکیشن پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی-

"Punjab's First Revolutionary Education Program" approved,''پنجاب کا پہلا انقلابی ایجوکیشن پروگرام '' 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481