اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے

حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے

اسلام آباد: حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں پی پی پی نے اپنے اعتراضات حکومت کے سامنے رکھے۔ غور و خوض کے بعد حکومت نے پیپلزپارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلزپارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔

اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن ندیم افضل چن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے معاملات میں گنجائش کا مسئلہ تھا، اسی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی انتقام کا نشانہ نا بنے اور پنجاب میں اچھی گورننس دی جائے، حکومت سے کافی حد بات ہو چکی ہے اور اب تحریری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481