اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 152 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ ،اٹک ، ننکانہ صاحب ، بہاول نگر، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھرا ں، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، چکوال ، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں ۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں ٹی ٹی پی کے 2 جبکہ اٹک سے القاعدہ کا 1 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیاگیا ، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ ، 8 ڈیٹونیٹر ،32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481