اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

لاہور محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر 7 روز کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے جو جمعرات 27 جون تک نافذ العمل رہے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ عوامی ہجوم پر پابندی دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر لگائی گئی۔ اطلاعات کے مطابق عوامی ہجوم دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں اس لیے پنجاب بھر میں ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلسہ جلوس، ریلی، دھرنا یا احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ عوامی مفاد اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا اور پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی اطلاع عام کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481