اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات واقعے پر دوطرفہ مقدمات درج.حالات قابو میں ہیں.حکام

سوات،مدین میں توہین مذہب کا الزام، علاقہ مکینوں نے شہری کو جلادیا

سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے  الزام میں ہجوم کے ہاتھوں مارے جانے والے سلیمان کیخلاف اور اُسے قتل کرنے اورتھانے سمیت گاڑیوں کے جلائے جانے کی ایف آئی آرز درج کرلی گئیں ۔
ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہداللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ توہین مذہب  کے حوالے سے پولیس کو اہم شواہد ملے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دو مختلف مقدمات درج کئے ہیں ۔ جن میں مارے جانے والے شخص کے خلاف توہین مذہب اور ہجوم کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔
ڈی پی او سوات نے مزید بتایا کہ اس وقت مدین میں حالات پرامن ہیں .ہیں تمام مارکیٹیں اوربازار کھلے ہیں اور زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے ۔

انہوں نے اس بات کی تردیدکی کہ سوات میں سیاحوں کو آنے کی اجازت نہیں یا انہیں روکاجارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے دوران پولیس نے سیاحوں کو روکے رکھاتھا تاکہ ان کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے اور بعدازاں انہیں رخصت کردیا گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی 37 سالہ محمد سلیمان ولد قمر عزیزسکنہ محلہ پارک پورہ ،سیالکوٹ نے 18 جون کو مدین کے سکائی ویز ہوٹل میں کمرہ لیکر رہائش اختیار کرلی تھی ۔
اس کے قیام کے دوسرے روز ہی اس کی جانب سے توہین مذہب کے ارتکاب کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور عوام کے ہجوم نے اسے گھیر لیا ۔
ایس ایچ او تھانہ مدین اسلام الحق کے مطابق اطلاع ملنے پر اس نے موقع پر پہنچ کر سلیمان کو ہجوم سے بچاکر تھانے منتقل کیا ۔
اس دوران لوگ  اعلانات سن کر تھانے پہنچے اورتھانے کا گھیراؤ کرلیا ۔اس دوران ہوائی فائرنگ اور پتھراؤکیا گیا۔ جس میں گیارہ مقامی افراد اورپانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔مشتعل افراد نے تھانے اور گاڑیوں کو آگ لگادی ۔ تھانے کے اندر ہی موجود سلیمان پر تشدد کیا اور بعدازاں سڑک پر گھیسٹ کر عین کالام روڈ پر اس کی لاش جلادی گئی ۔
پولیس کے مطابق مقتول کی جلائی جانے والی لاش کے کچھ باقیات کو پولیس نے قبضے میں لیکر ڈی این اے کے لئے لیبارٹری ارسال کردیا.
پولیس کی جانب سے نامزد سمیت سیکڑوں مشتعل افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے باوجود بھی کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔
دوسری جانب مقامی افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگرپولیس نے کسی قسم کی کارروائی کی تو وہ دوبارہ سڑکوں پرنکل کر احتجاج کریں گے ۔

Bilateral cases filed on Swat incident,سوات واقعے پر دوطرفہ مقدمات درج.حالات قابو میں ہیں.حکام


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481