اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوات میں نیا سیاحتی مقام سلاتنڑ "پریوں کا دیس”

2e78916a f4e1 4bf8 8f4e ac0ed120f6eb

سوات کی تحصیل مٹہ میں سطح سمندر سے ساڑھے چھ ہزار فٹ بلندی پر واقع نیا سیاحتی مقام ِ اور "پریوں کا دیس”سلاتنڑ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا.

 

محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوں کے لئے وادی میں ہر قسم کی سہولیات سے مزین 10کیمپنگ پاڈزبھی لگادئےگئے ہیں۔وادی سلاتنڑ کا فاصلہ مینگورہ شہر سے 60 کلومیٹر ہے اور یہاں تک پہنچنے کے لئے مینگورہ سے مٹہ اور مٹہ سے چپریال،گوالیرئی اور پھرمنڈال ڈاگ سے ہوتے ہوئے جاتے ہیں.

 

وادی سْلاتنڑ چاروں طرف برف میں ڈھکے بلند وبالا پہاڑوں اور ہرے جنگلات سے گھری وادی ہے۔ قربانی کے بعد لوگ گوشت ساتھ لیکر سلاتنڑ پہنچ گئے اور رباب کی دھنوں میں ہرے بھرے ماحول میں باربی کیوں کے خوب مزے لئے۔ مقامی افراد بھی سلاتنڑمیں آنے والوں کو خوش آمدیدکہتے ہیں اوران کی خوب میزبانی کی جاتی ہے۔اس وادی میں ٹورزم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سیاحوں کے رہائش کے لئے 2بیڈ اور 4بیڈ پرمشتمل10 کیمپنگ پاڈز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں پر لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سلاتنڑ آنے والے سیاحوں نے بتایا کہ مانڈل سے سلاتنڑ تک 6کلومیٹر روڈ 2022کے سیلاب میں تباہ ہونے کے بعد تاحال بحال نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں سفری دشواری کا سامنا کرناپڑا۔ تاہم اگر سڑک کو تعمیر کیا جائے تو یہاں تک پہنچنے کے لئے سیاحوں کو آسان سفر دستیاب ہوسکتا ہے۔انہوں نے سلاتنڑ میں موبائل نیٹ ورکنگ کے لئے اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہاکہ نیٹ ورکنگ نہ ہونے کے باعث سیاحوں کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے جس سے ان کے اہلخانہ تشویش میں مبتلا ہوتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481