اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب حکومت نے متعدد ادارے بند کرنے کی تیاری کر لی

21f66912 3496 4ded 9947 3bc15eb08b8e

پنجاب حکومت نے انقلابی فیصلے کے تحت غیر ضروری اور خسارے کا شکار متعدد ادارے بند کرنے کی تیاری کر لی ہے ،اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی ہے جسے ساٹھ دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دیاگیا ہے۔ اس اقدام کے تحت غیرضروری اور خسارے کا شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی۔اس اقدام کے نتیجے میں جہاں ایک طرف سرکاری خزانے کی بچت ہو گی،وہیں دوسری طرف بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کے بیروزگاری ہو جانے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے.

ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینئر سینئر وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور وزیرقانون بھی کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت اور گورننس کے نظام میں تبدیلی کیلئے ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم یہ باہم ضم کردیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی.اس ری اسٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی اور حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات پر متعلقہ اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل 72 گھنٹے جاری رہنے والے زیرو ویسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے۔شہروں اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سرانجام دیا گیا۔

 

مزید 100 پوائنٹس پروائی فائی سروس شروع

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔ ایمرجنسی میں فری وائی فائی کے ذریعے پولیس اوراہل خان خانہ رابطہ کیا جاسکتاہے.واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرلاہورفری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کے تحت شہر کے مزید 100 پوائنٹس پروائی فائی سروس شروع کر دی گئی ہے.”سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا گیا ہے. مانگا منڈی،ملتان روڈ، بند روڈ،چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا،مراکہ ودیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کر دی گئی.

Punjab government all set to close down many institutions,پنجاب حکومت نے متعدد ادارے بند کرنےکی تیاری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481