اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چارسدہ میں پاکستانی نژاد امریکی خاندان لُٹ گیا

چارسدہ میں پاکستانی نژاد امریکی خاندان لُٹ گیا

چارسدہ میں پاکستانی نژاد امریکی خاندان لُٹ گیا
چارسدہ میں موٹروے پر سفر کرنے والا پاکستانی نژاد امریکی خاندان لُٹ گیا۔ 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مسلح ملزمان نے گاڑی روکنے کےلیے ٹائر بلاسٹر کا استعمال کیا۔ ملزمان پشاور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جانے والے خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تحقیقات کےلیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) مردان کا کہنا ہے کہ ملزمان پیدل گاؤں سے نکلے اور واردات کرکے فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کا واقعہ 16 جون کی رات 2 بجے پیش آیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481