اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ بحران، محسن نقوی اور علی امین میں رابطہ

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ بحران، محسن نقوی اور علی امین میں رابطہ

خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر داخلہ داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481