اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے،علی امین گنڈا پور

بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے،علی امین گنڈا پور

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کےساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، انہوں نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ان کا رویہ درست کرنے عوام نکلیں گے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں کے پی کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، واپڈا کے مقامی اہلکار اپنی بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے حصے کی بجلی پہلے سے کم کر دی گئی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی، لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق کی طرف سے جو کمٹمنٹ کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481