اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ

اونٹنی کی ٹانگ کے بعد گدھی کے کان کاٹنے کا واقعہ

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی اب راولپنڈی میں گدھی کے کان کاٹ دیے گئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ ساگری میں بااثر شخص نے گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے

تھانہ روات پولیس نے گدھی کے مالک تنویر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم ارشد محمود نے گدھی کے دونوں کان کاٹے ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گندم کی کٹائی کے بعد گدھی کو پانی پینے کیلئے آزاد چھوڑا تھا، ارشد محمود علاقے کی بااثر شخصیت ہے، لوگ اس کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کھیت میں داخل ہونے والے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی ،واقعے سے متعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو قانون حرکت میں آیا تھا۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481