اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی پیشگی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

گورنر پنجاب اور وزیر اعظم کی ملاقات میں صوبے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا ترک صدر سےٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیوزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور شبیر احمد عثمانی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی جس میں وزارت امور، گلگت بلتستان و کشمیر کونسل، جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے کشمیر و گلگت بلتستان میں جاری پراجیکٹس کو فنڈز کی فراہمی سمیت تمام مسائل کو موثر انداز میں حل کرنے کی یقین دہانی کی ، ملاقات میں جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی اربوں مالیت کی جائیدادوں کو موثر طریقے سے قابل استعمال میں لائے جانے پر اتفاق کیا گیا، جموں و کشمیر سٹیٹ پراپرٹی کی غیر قانونی قبضے چھڑانے کیلئے متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعظم نے شبیر احمد عثمانی کی وزارت سمیت حلقہ کے امور میں دلچسپی لینے اور جانفشانی سے کام کرنے کو سراہا، ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی و فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی بحث ہوئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481