اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والا ظالم وڈیرہ گرفتار ؟

533bfb16 e981 4ab0 8516 3df16900840a

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والا ظالم وڈیرہ دو دیگر ملزمان سمیت گرفتار کر لیا گیا.جبکہ مرکزی ملزم کی جانب سے اپنے ہاریوں کو ملزم بنا کر پیش کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔دوسری جانب زخمی اونٹ کو حکومت سے کراچی منتقل کر دیا ہے جہاں سرکاری خرچ پر اس کی مصنوعی ٹانگ لگوائی جائے گی .گورنر سندھ نے متاثرہ شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان کیاہے.بعض ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد وڈیرے کے ملازم ہیں.

 

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نےتین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ضلع سانگھڑ میں کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے کی جانب سے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا اور اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے.پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کو ضلع گاؤں منڈ جمڑاؤ میں پیش آیا، اونٹ کے مالک سومر خان نے کہا میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میرے اونٹ کے ساتھ ایسا کیوں کیا گیا۔

اونٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور واقعے کی تفصیلات مانگیں۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر زخمی اونٹ کی مرہم پٹی کی اور پولیس نے سرکار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ نے کہا کہ اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے کیس میں 3 افراد کوحراست میں لے لیا ہے اور زیرِ حراست ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس سلسلے میں متاثرہ شہری کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے، گورنر سندھ نے کہا اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کی کوشش ہے، میں دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دوں گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس واقعے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے، اور مظلوم شہری کو انصاف دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481