اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیری رحمان نے ن لیگ کے ساتھ ناراضی کی تفصیلات بتادیں

شیری رحمان نے ن لیگ کے ساتھ ناراضی کی تفصیلات بتادیں

شیری رحمان نے ن لیگ کے ساتھ ناراضی کی تفصیلات بتادیں

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے ن لیگ کے ساتھ ناراضی کی تفصیلات بتا دیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب میں دوسرے اتحادیوں کی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئی ہیں مگر پیپلز پارٹی کی نہیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات میں اب تک پیش رفت ہوجانی چاہیے تھی کیونکہ ہمارا اُن کے ساتھ اتحاد قائم کرتے وقت تحریری معاہدہ ہوا تھا، لیکن ن لیگ نے ہم سے مشاورت کرنے میں بہت دیر کردی۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ سیاست میں ٹائمنگ بہت اہم ہوتی ہے، پیش رفت ہورہی ہے مگر بہت دیر میں ہورہی ہے، ذاتیات کی سیاست نہیں کرتے، دشمنوں کو دوست بھی بنایا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی ہمارے ارکان کو فنڈز نہیں دیے جا رہے ، ابھی بھی وقت ہے ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481