اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں ایوننگ او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان

سیاحوں کے لیے خوشخبری۔مری میں ہوٹل آن لائن بک کرائیں

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر کہار کا دورہ کیا۔ چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی بھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری میں ایوننگ شفٹ میں او پی ڈی شروع کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر صحت ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کے بچہ، نرسری، ایمرجنسی، میڈیکل وارڈز میں گئے، مریضوں سے علاج معالجہ سے متعلق پوچھا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات، فارمیسی اور آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا۔

سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز گلو اور ایم ایس ڈاکٹر نیاز علی نے صوبائی وزیر صحت کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔ایم ایس نے صوبائی وزیر صحت کو ڈاکٹرز کے رہائش کے  مسائل سے آگاہ کیا۔خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس ملکر ڈاکٹرز کے رہائش کے حوالہ سے ایک سکیم تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ کے رہائشی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ہسپتال کی توسیع کی جائیگی، ملحقہ پلاٹ بھی ہسپتال کا حصہ بنایا جائیگا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے دورے کرر رہا ہوں۔صوبائی وزیر صحت نے کلر کہار ہسپتال کے ٹراما سنٹر، فارمیسی، ڈینٹل وارڈ، ایکسرے اور  سی ٹی سکین کی سہولیات کا جائزہ اورمریضوں سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات سے متعلق استفسار کیا۔

 Evening OPD in Tehsil HQ Hospital Murree to be started,


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481