اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکی

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ یاسر گلر اور کمانڈر ہم منصب جنرل میٹن گورک سے ملاقات کی،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل سیلجوک بائراکتار اوگلو، کمانڈر ترک نیول فورسز ایڈمرل ایرکومنٹ تاتلی اوگلو اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کیمل کادیوگلو سے بھی ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں، دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی،ملاقاتوں میں سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور موجودہ علاقائی ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا،دونوں جانب سے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481