اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 پنجاب کو جعلی اور ناقص ادویات سے پاک کرنےکاپروگرام منظور

c2845cd3 e6d3 496c bd03 7ec326ffcbd8

 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کو جعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیرصدارت کئی گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں کی ایڈمنسٹریشن کا دفتروں میں بیٹھنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ادویات فروخت کرنے والی دکانوں، ڈرگ سٹورز کی جدید ٹیکنالوجی اورجیوٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کے اقدامات پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے، کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

 

صحت کے تمام محکموں میں ایمرجنسی میں دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج کی معیاری سہولیات پہ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے۔سرکاری شعبے کی ہر علاج گاہ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ کی موجودگی ہونی چاہیئے۔اجلاس میں جعلی، غیرمعیاری اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ماں اوربچے کی صحت، ایمرجنسی سہولیات کو پنجاب کی ہر سرکاری علاج گاہ میں ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کے پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔

Program to rid Punjab of fake and defective medicines approved


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481