اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں اضافہ

تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں اضافہ

تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 25-2024ء کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے انکم ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 50 ہزار روپے ماہانہ آمدن والے افراد انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ کمانے والوں کا انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے یعنی ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدنی پر انکم ٹیکس 5 فیصد کر دیا گیا ہے، ماہانہ انکم ٹیکس 1250 سے بڑھا کر 2500 روپے کر دیا گیا ہے۔

سالانہ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے آمدنی پر ٹیکس 15 فیصد کر دیا گیا ہے یعنی ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار 344 روپےتنخواہ والوں پر انکم ٹیکس 15 فیصد عائد کردیا گیا ہے۔ ان افراد کا انکم ٹیکس 11667 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔
بجٹ میں سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدنی پر ٹیکس 25 فیصد عائد کیا گیا ہے یعنی ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار 667 روپے تنخواہ پر ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان کا انکم ٹیکس 28 ہزار 770 سے بڑھا کر 35 ہزار 834 ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سالانہ 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے یعنی ماہانہ 3 لاکھ 41 ہزار 667 تک تنخواہ پر ٹیکس 30 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کا ٹیکس 47 ہزار 408 روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 333 روپے ماہانہ ہوگیا ہے۔

دریں اثنا سالانہ 41 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ پر 35 فیصد ٹیکس لاگو کیا جائےگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481