اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجٹ کے بعد کیا مہنگا کیا سستا ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

5cb20d88 90c4 4601 85b4 df9e91eaa8e9

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسوں اور ڈیوٹی کی کمی بیشی کے نتیجے میں جو چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں ان میں تعمیراتی سامان میں شامل سیمنٹ سریا۔موبائل فون ۔ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات۔ چینی۔ تانبہ کوئلہ کاغذ۔گاڑیاں اور جائیدادیں شامل ہیں جبکہ درآمدی ڈیوٹی کم ہونے سے سولر پینل اور پنکھے کے علاوہ الیکٹرک موٹرسائیکلیں بھی سستی ہوں گی۔

موبائل فون مہنگے ہوں گے

2326781 mobileandinternet 1653488257 629 640x480 1
نئے بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد کے اسٹینڈرڈ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کوئلہ کاغذ اور پلاسٹک اسکریپ سمیت تانبے اور کوئلے پر سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

جعلی سگریٹ بیچنے والوں کی شامت
وفاقی وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ جعلی سگریٹ بیچنے والے ریٹیلرز پر سخت سزائیں لاگو کی جائیں گی۔اور سزا کے طور پر دکانیں سیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیمنٹ پر دو روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے جسے بڑھا کر تین روپے فی کلو کیا جا رہا ہے۔

15 Tips for Quitting Smoking 732x549 thumbnail 1 732x549 1

.

نئے پلاٹوں رہائشی اور کمرشل پراپرٹی پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد

پراپرٹی پر ٹیکسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نئے پلاٹوں ،رہائشی اور کمرشل پراپرٹی پر پانچ فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔

ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی چھوٹ ختم6f1b036b d8f3 4c4a 969e 38020a5f7481

 

وزیر خزانہ نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈ اور عام گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ فرق کی وجہ سے ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 2013 میں رعایت دی گئی تھی اس وقت چونکہ دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں میں فرق کم ہو چکا ہے اور مقامی سطح پر بھی ہائبرڈ گاڑیاں تیار ہونے لگی ہیں اس لیے مقام صنعت کو فروغ دینے کے لیے یہ رعایت ختم کی جا رہی ہے۔

چینی اور پھل مہنگے ہوں گے

حکومت نے فنانس بل میں چینی کے تیار کو نندگان کے لیے 15 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی ہے جس سے یقینی طور پر چینی مہنگی ہوگی جبکہ پھلوں اور خشک میوہ جات کی درامد پر دی گئی ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔اسی طرح گھریلو استعمال کی اشیاء کی درامد پر دی گئی چھوٹ پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔

 

What will be expensive or cheap after the budget?بجٹ کے بعد کیا مہنگا کیا سستا ہوگا؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481