Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

10لاکھ سٹوڈنٹس،ایک لاکھ اساتذہ کو فری آئی ٹی کورسز کرائیں گے، حافظ نعیم کا اعلان

be517263 4879 4bc2 9ee3 755c0b0d4995
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نالائقی و نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں،5سے 15سال کی عمر کے 2کروڑ 62لاکھ بچے ملک میں ایسے ہیں جنہیں اسکول جانا چاہیے لیکن وہ نہیں جارہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان بچوں کو مفت تعلیم دے،نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، جماعت اسلامی نوجوانوں کو مضبوط اورمتحد کرے گی،آئندہ ایک سال میں دس لاکھ طلبہ وطالبات کو فری آئی ٹی کورسز اور ایک لاکھ سے زائد اساتذہ کو بنیادی فری آئی ٹی ایجوکیشن دیں گے جو 50لاکھ طلبہ وطالبات کو اپنے اپنے اسکولز میں کورسز کروائیں گے۔
نوجوان مایوس ہوکر ملک چھوڑنے کے بجائے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں تاکہ انہیں عزت،روزگار اورامن ملے، نوجوان جماعت اسلامی کی تعلیم عام کرنے کی جدوجہد میں بھی رضاکار بنیں اور سوشل میڈیا کے درست استعمال اورآئی ٹی کورسزکی تعلیم سے اپنا اور ملک و قوم کا مستقبل بہتر کریں۔کراچی صرف پورے ملک کا ہی نہیں اس خطے کا بھی آئی ٹی حب بن سکتا ہے،آئی ٹی پلیٹ فارم کے ٹھیک ہونے سے ہم7بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت ریلوے گراؤنڈ،آئی آئی چند ریگر روڈ میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو ویب ڈویلپمنٹ، ویب ڈیزائننگ، ایمزون اور آئی ٹی کے دیگر مفت کورسز کروانے کے لیے ”الخدمت بنوقابل ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ نعیم الرحمن کے خطاب سے قبل تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ کورس کی صورت میں پڑھا۔بعد ازاں بنوقابل کا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا۔
Bano Qabil Pic copy 1 scaled
بنوقابل ٹیسٹ کی تقریب سے امیرجماعت اسلامی کراچی و صدر الخدمت کراچی منعم ظفرخان،امیرجماعت اسلامی ضلع جنوبی سید عبد الرشید،الخدمت کراچی کے سی ای اونوید علی بیگ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش ودیگر نے بھی خطاب کیا۔سرفراز احمدکا اسٹیج آمد پر بنوقابل ٹیسٹ کے شرکاء نے شاندار استقبال کیا۔سرفراز احمد نے الخدمت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور شرکاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر بنو قابل پروگرام سے کورس کرنے والے طلبہ و طالبات کے تاثرات اورکامیابی پر مشتمل ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی،بنوقابل پروگرام 1.0کی طالبہ ماہرہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس مکمل کیا او رآج سوشل میڈیا مارکیٹنگ منیجر ہیں،حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر قائدین اور ٹیسٹ دینے والے بہت سے لڑکے اور لڑکیوں نے اہل غزہ و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے یے مخصوص فلسطینی رومال پہنے ہوئے تھے۔گراؤنڈ میں قائدین کے خطاب کے لیے ایک بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا جس پر ایک بہت بڑا سا بل بورڈ لگا ہوا تھا جس پر تحریر تھا کہ اب وقت ہے آگے بڑھنے کا،
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاآج ہزاروں طلبہ وطالبات ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ دے رہے ہیں جنہیں ہم فری آئی ٹی کورس کروائیں گے اورایسی اسکلز سکھائیں گے جس سے گھر بیٹھے فری لانس کا کام کرسکیں گے۔جماعت اسلامی کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ لاکھوں روپے کے کورسز فری میں کروائے جارہے ہیں،جماعت اسلامی نے بنوقابل پروجیکٹ 1.0،2.0مکمل کیااور اب 3.0شروع ہورہا ہے،بنوقابل پروگرا م کراچی سے آگے بڑھ کر اب پورے ملک کا پروگرام بن گیا ہے،حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام سے ٹیکس وصول کرنے کے بعد عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کریں،غریب لوگوں کے لیے معیاری تعلیم کے دروازے بند کردیے گئے ہیں،غریب عوام پر بجلی کے بلو ں کا بوجھ اور بھاری ٹیکس لگائے جارہے ہیں، تعلیم مہنگی کی جارہی ہے،ایسی تمام صورتحال میں نوجوانوں مایوس ہورہے ہیں اور ملک چھوڑکر جانا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑسکتی۔ملک میں 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،یہی 65فیصد نوجوان اس ملک کو آگے بڑھائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481