اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

0513565022c28961714907790 0

حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت پاکستان کے درمیان خودکار موسمیاتی اسٹیشنز اور آبپاشی کے پانی کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے آلات کی تنصیب، استعمال اور دیکھ بھال کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کی تقریب عبداللہ خان سنبل ایڈیٹوریم پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نبیل احمد اعوان، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، پروجیکٹ ڈائریکٹر گرین کلائمٹ فنڈز پروجیکٹ اور ڈی جی انفارم واٹر مینجمنٹ ملک محمد اکرم، پروجیکٹ مینیجر اور ٹیکنیکل ایڈوائزر اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک و زراعت بریجینا ایمیلڈا، اور پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں سمیت کئی تحقیقاتی اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی چیف انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینج صبا اصغر نے کی۔

حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت پاکستان کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت پنجاب کے مختلف مقامات پر خودکار موسمیاتی اسٹیشنز، ایڈی کوویریئنس فلکس ٹاورز برائے ایواپوٹرنسپائریشن ، نہری بہاؤ مانیٹرنگ سینسرز، اور زیر زمین پانی کی مانیٹرنگ سینسرز نصب کیے جائیں گے اور حاصل شدہ ڈیٹا اکٹھا کرکے ایگریکلچر کلائمٹ واٹر پورٹل کے ساتھ منسلک کیاجائے گا ۔ یہ آلات موسم کے ڈیٹا (جیسے درجہ حرارت، بارش، ہوا کی رفتار، اور مٹی کی نمی)، نہروں اور واٹرکورس کے بہاؤ، زیر زمین پانی کی سطح، اور زیر زمین پانی کی کیفیت کی معلومات کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اس طرح حاصل ہونے والا ڈیٹا پانی کی حساب ، ای ٹی بیسڈ پانی کے انتظام، اور پانی کے وسائل کی تقسیم اور استعمال کے لیے فیصلہ سازی میں معاون ثابت ہو گا۔ مزید برآں یہ مقامی کسانوں کو مشورے فراہم کرے گا، جو ان کی موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ موافقت میں مددگار ثابت ہو گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہ اس معاہدے کے تحت کلائمٹ واٹر پورٹل سے بروقت فیصلوں کے لیے معلومات کا انتظام،آلات کی تنصیب اور دیکھ بھال کی سہولت، اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر ڈیٹا شیئرنگ ممکن بنائی جائے گی اور حاصل شدہ ڈیٹا ایگریکلچر کلائمٹ واٹر پورٹل پر دستیاب کیا جائے گا جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے کی مشترکہ کوشش میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ کنٹری نمائندہ ادرہ برائے خوراک و زراعت فلورنس رول نے کہاکہ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ذریعہ گرین کلائمٹ فنڈز کی مالی معاونت اور پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے کئے جائیں گے۔ اور ابتدائی طور پر یہ منصوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع اور سندھ کے تین اضلاع میں شروع ہوگا۔

Signing of Letter of Intent to address climate issues,موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481