اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب بھر میں قربانی سیل پوائنٹس آج سے فعال ہو گئے

2e22aaff f0bc 4f76 88d3 963f6a57b654

پنجاب بھر میں قربانی سیل پوائنٹس آج سے فعال ہو گئے

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج (7 جون) سے قربانی سیل پوائنٹس کو فنکشنل کر رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لئے سیل پوائنٹس بغیر نفع نقصان کے اصول کے تحت چلیں گے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان عاشق ملک کے ساتھ فیصل آباد کے دورے میں کمشنر آفس میں ضلعی افسروں اور عوامی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحٰی پر صفائی کے موثر انتظامات کے لئے 13 روز کے لئے میونسپل سٹاف کی چھٹیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی عید سے 10 روز پہلے اور تین روز بعد تک ہوگی۔

کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام اور عید صفائی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد میڈم سلوت سعید، ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز نے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کا ہدف یومیہ 57 ہزار ٹن کوڑا تیز رفتاری سے تلف کرنا ہے۔ دنیا کے جدید ممالک کہ طرح پنجاب میں بھی صفائی کا دیرپا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے آئوٹ سورسنگ ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیاری نظام کے لئے آئوٹ سورسنگ کی پری کوالیفیکیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلی بار شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا یکساں نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ آج سے پہلے دیہات تک کبھی میونسپل سروسز نہیں پہنچیں حالانکہ آبادی کی اکثریت دیہات میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے دیہی علاقوں کو بھی فوکس کر رہے ہیں۔

وزیر بلدیات نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق ہر 250 گھرانوں کے لئے ایک سینٹری ورکر مخصوص ہوگا۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر میں پانچ جدید نئی لینڈ فل سائٹس قائم کی جا رہی ہیں۔ ضلع فیصل آباد میں بھی ایک لینڈ فل سائٹ بنائی جائے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کے ممکنہ چینلجز سے نمٹنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ کوڑا اٹھانے اور گلی محلوں کی صفائی کے لئے معمولی فیس لاگو کی جائے گی۔ صفائی کے موثر نظام کے لئے شہری اور دیہی علاقوں میں مانیٹرنگ کمیٹیز قائم ہونگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عیدالاضحٰی پر شہروں میں زیرو ویسٹ کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے سستی کی گنجائش نہیں۔

Qurbani sale points in Punjab operational from today,پنجاب بھر میں قربانی سیل پوائنٹس آج سے فعال


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481