اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف سے اماراتی سفیر کی ملاقات

1c58699b 75f7 4bc7 9b33 bca59c79acd1

وزیراعلیٰپنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی- ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا-

باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا-ملاقات میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ  کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا – لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا – ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیا گیا –

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں .

 Emirate Ambassador meets Maryam and Nawaz Sharif, مریم نواز اور نواز شریف سے اماراتی سفیر کی ملاقات


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481