اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قید تنہائی کاالزام.حکومت نے عمران کے سیل کی تصاویر جمع کرا دیں

097387c1 1bbf 4219 9dc6 65b2918950c4

وفاقی حکومت نے عمران خان کو وکلا تک رسائی نہ دینے اور قید تنہائی میں رکھنے کےبیان کی تردید کرتے ہوئے ان کو جیل میں فراہم سہولیات کی دستاویزات اور تصاویر عدالت میں جمع کرادیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے ساتھ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔  حکام کے مطابق عمران خان کا قید تنہائی میں ہونے کا مؤقف بھی غلط ہے، ان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عدالت مناسب سمجھے تو ان کے بیان کی حقیقت جانچنے کےلیے کمیشن بھی مقرر کرسکتی ہے۔

شواھد کے مطابق عمران خان کے کمرے میں ایئر کولر، ٹی وی، اسٹڈی ٹیبل، آفس کرسی، میٹریس رکھے ہیں جبکہ اُنھیں ڈرائی فروٹس، چنے بادام، کولڈڈرنکس، چاکلیٹس اور کتابیں بھی دی گئی ہیں.

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کتابیں، ایئرکولر اور ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائیں گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عمران خان کے کمرے میں ایئر کولر، ایل ای ڈی، اسٹڈی ٹیبل، آفس کرسی اور میٹریس کی سہولت موجود ہے جب کہ انہیں ورزش کی مشین بھی فراہم کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے باہر ایک راہداری ہے جہاں انہیں واک کرنے کی سہولت میسر ہے جب کہ ان کے پاس ڈرائی فروٹس، چنے، بادام، کولڈڈرنکس، چاکلیٹ اور کتابیں بھی موجود ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481