اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں گاڑی جلائے جانے پر کوالہ کے قریب شاہراہِ کشمیر بلاک

d93c21d3 37df 4c5d 9268 02bd4313d29d

سرکل بکوٹ کے گاؤں ملکوٹ کے رہائشی سبزی فروش کی گاڑی آزاد کشمیر کے گاؤں ڈنہ میں جلا دی گئی جس پر سرکل بکوٹ کے ٹرانسپورٹرز اور عوام نے شدید احتجاج کر کے کوہالہ کے قریب شارع کشمیر بلاک کر دی اور کئی گھنٹے تک ٹریفک بند رکھا ،جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان سمیت کئی وزراء اور جج صاحبان ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ بعد ازاں مسئلے کے حل کی یقین دہانی پر مشتعل افراد منتشر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ کے گاؤں ملکوٹ سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش نسیم عباسی کا آزاد کشمیر کے گاؤں ڈنہ کے کچھ افراد سے لین دین کا تنازعہ تھا۔ڈنہ کے رہائشی افراد نے چند روز قبل نسیم عباسی کی مزدا گاڑی کوہالہ کے مقام سے مبینہ طور پر اغوا کر لی اور اس دوران ڈرائیور اور عملے کو اتار دیا۔نسیم عباسی نے آزاد کشمیر کے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانا چاہا تو بااثر افراد نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی اور انہیں دھمکیاں دی گئیں بعد ازاں کے پی کی حدود میں واقع تھانہ بکوٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا تاہم اس میں بھی کافی لیت و لعل سے کام لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ڈنہ کے مقام پر اغوا شدہ گاڑی جلا دی گئی اور ملزمان نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔اس واقعے پر سرکل بکوٹ کے ٹرانسپورٹرز اور عوام میں اشتعال پھیل گیا جس پر انہوں نے جمعرات کے روز ملاچھ کے مقام پر شدید احتجاج کیا اور آزاد کشمیر جانے والی شارع کشمیر بند کر دی۔ سڑکوں پر ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک نسیم عباسی کی 60 لاکھ مالیت کی گاڑی کے نقصان کا ازالہ نہیں کیا جاتا وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان ٹریفک بحال نہیں ہونے دیں گے۔اس دوران آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان سمیت کئی وزراء، ارکان اسمبلی اور جج صاحبان ٹریفک جام میں پھنس گئے کیونکہ مذکورہ شاہراہِ آزاد کشمیر کو ملانے والا اہم ترین ذریعہ ہے جو کوہالہ پل سے منسلک ہے۔

آزاد کشمیر کے عمائدین نے مظاہرین کے نمائندوں سے مذاکرات کیے اور یقین دہانی کرائی کہ نہ صرف ٹرانسپورٹر کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی جلانے والے افراد کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔ اس کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔
قبل ازیں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کا کہنا تھا کہ یہ ملزمان کا انفرادی عمل ہے اس کا تعلق آزاد کشمیر کے عوام سے نہیں ہے تاہم آزاد کشمیر کے انتظامیہ اور پولیس کا فرض ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور نقصان کا ازالہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے سامنے دریائے جہلم کے اس پار مری سے ملحقہ سرکل بکوٹ کے جس خطے میں وہ کھڑے ہیں یہاں کے لوگوں نے کشمیر کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور ہم سب بھائی ہیں اس لیے کسی انفرادی واقعے کی بنیاد پر ہمارے درمیان بھائی چارہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔

مقامی ذرائع واقعے کے پس منظر کےحوالے سے کیا کہتے ہیں؟

مقامی ذرائع کے مطابق یوسی بیروٹ سے تعلق رکھنے والے نسیم عباسی جو 30 سال سے راولپنڈی سبزی منڈی سے سبزی فروٹ کا کام کرتے ہیں ان کے چھوٹے بھائی ندیم عباسی اور مالکوٹ سے ایک شخص نے گزشتہ سال آزاد کشمیر دان گلی سے عید قرباں پر جانور لائے اور ملکوٹ والا پارٹنر نے رقم لے کر غائب ہو گیا. تمام ایگریمنٹ اس کا تھا. پھر عید کی چھٹیوں کے بعد ان کی  فروٹ سے لدی گاڑیاں گاڑیاں آزاد کشمیر کوہالہ پہنچی تو دان گلی کے لوگوں نے گاڑیاں روک لی اور ڈھائی لاکھ مالیت کا سبزی فروٹ خراب ہو گیا.

نو روز پہلے تحصیل ضلع ایبٹ اباد کوہالہ چوکی حدود سے یہ مزدہ روز مرہ کی سبزی فروٹ لوڈ  کر کے واپس آ رہا تھا کہ ایک وائٹ کلر کی ٹوڈی گاڑی جس میں تین مسلح نوجوان بیٹھے تھے ، انہوں نے گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی. عادل عباسی نامی نوجوان کو زد و کوب کیا اور سیلز مین اور ڈرائیور دونوں کو اتار دیا اور گاڑی کو مین پل سے ازاد کشمیر تھانہ ڈنہ کی حدود میں لے گئے. آزاد کشمیر میں نسیم عباسی  کی کوئی ایف ائی آر نہیں کاٹی گئی نہ ہی کوئی شنوائی ہوئی لیکن کچھ دن پہلے کوہالہ پولیس چوکی تھانہ بکوٹ میں اس کی ایف ائی ار درج کرائی گئی اور پولیس نے جلد گاڑی بازیاب کروانے کا وعدہ بھی کیا تھا تاہم گزشتہ روز ڈنہ کے مقام پر ان لوگوں نے گاڑی کو جلا کر راک کر دیا جس سے پورے علاقے میں اشتعال پھیل گیا.

Shahrah-e-Kashmir blocked near Kowala after burning a vehicle in Azad Kashmir


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481