اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزادی مارچ کیس،عمران خان اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری

آزادی مارچ کیس،عمران خان اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری

آزادی مارچ کیس،عمران خان اور شاہ محمود قریشی 2 مقدمات میں بری

 

عدالت نے آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے 2 مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔

 

علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلاء نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

 

جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا

 

اور عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔

 

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481