اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا 8 جون کو سوات میں جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 8 جون کو سوات میں جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 8 جون کو سوات میں جلسے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے 8جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق 8 جون کو اسلام آباد میں کے جلسے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں پارٹی چئیرمین بیرسٹرگوہر، سیکرٹری جنرل و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، اسد قیصر ، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کیلئے8 جون کو روات کا مقام کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف نے 8 جون کو روات کے مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قائدین کا کہناتھا کہ پرامن جلسہ کرنا ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

تحریک انصاف نے روات میں جلسے کی اجازت کو بد نیتی قرار دے دیا،انتظامیہ نے جلسے کو سبوتاژ کرنے اور خلل ڈالنے کیلئے دور دراز مقام طے کیا،انتظامیہ ایف نائن پارک، پریڈ گراؤنڈ یا ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت دے۔

تحریک انصاف کی قیادت نے 8 جون کو روات کی بجائے سوات میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہاکہ 8 جون کو سوات میں اپوزیشن اتحاد ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کرے گی،تحریک تحفظ آئین پاکستان کی پوری قیادت جلسہ میں شریک ہو گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481