اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام کو بڑا جھٹکا .بجلی پونے 4 روپے فی یونٹ مہنگی

1 ماہ کیلئے بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
 نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مرے کو مارے شاہ مدار کے مصداق عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دے دیا اور بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس سے صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین سے جون میں اضافی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی جبکہ جولائی اور اگست میں اضافی93، 93 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 3 روپے76 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ نیپرا نے یہ اضافہ تیسری سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا اور نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا، وفاقی حکومت حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ جس کے مطابق جون سے اگست 2024 تک صارفین سے وصولیاں ہوں گی ،
اسی طرح جون میں ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ اور جولائی اوراگست میں93پیسےفی یونٹ کےحساب سے وصولی کی جائے گی۔ صارفین پر46 ارب 61 کروڑ30لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ خیال رہے حکومت نے یوٹرن لیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے کے بجائے پونے پانچ روپے کمی جبکہ ڈیزل میں آٹھ روپے کے بجائے تین روپے چھیاسی پیسے کمی کی تھی۔ بعد ازاں پیٹرول کی قیمت پر کمی پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہئے، پونے پانچ روپے پٹرول سستا کرکے اس کے بدلے میں بجلی مہنگی کر دی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481