اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے،مریم نوازشریف

919aac16 f313 430a b4bc 4d167cbee6ba

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا- آئی جی پنجاب نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی۔ پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں۔ صوبے بھر میں کرائم ریٹ کو ہر صورت نیچے لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم زیادہ ہوتو عوام حکومت کی ریفارمز اور ڈویلپمنٹ بھول جاتی ہے۔وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ۔پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔ پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا۔ پولیس کو پورے وسائل مہیا کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اورجانچ کانظام لارہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ بین الصوبائی سمگلنگ روکنے کے لئے 14خصوصی چیک پوسٹ بنائی جارہی ہیں۔گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ اور پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کررہے ہیں۔ چیک پوسٹ پر کھڑے ہر پولیس اہلکار کی حفاظت کویقینی بنانا ذمہ داری ہے۔

انہوں  نے کہا کہ 10افراد کو ہجوم سے بچانے اور بحفاظت نکالنے پر آئی جی،آر پی اوسرگودھا اور ڈی پی او کو سراہتی ہوں۔ انہو ں نے کہاکہ لاہورمیں ڈکیتی کے واقعات میں 50فیصد سے زائد کمی خوش آئند ہے۔ تنخواہ لیکر جانے والے مزدوروں کا لٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ آر پی او شیخوپورہ کو ڈکیتی کے واقعات پر قابو پانے کے لئے ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔ڈرگز کے سدباب کے لئے مستقل بنیادوں پرایکشن جاری رکھا جائے۔ ہوائی فائرنگ کے واقعات کو روکنے کے لئے پولیس موثر اقدامات کرے۔ ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں روڈ بلاک ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ روڈ پر موٹر بائیک سواروں سے لین کی پابندی کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے امور میں سیاسی مداخلت ختم کرادی، اب پولیس پرفارم کرے۔ڈی پی او حضرات اپنے ڈسٹرکٹ کو کرپٹ اہلکاروں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کریں۔ پنجاب کی جیلوں میں ”بیگر بیرک“ کے قیام کے تجویز پر اتفاق کیاگیا- انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدبا ب کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوجائیگی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی آپریشنز، سی سی پی او اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی-تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوزکی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئی.

police should control crime,Maryam Nawaz Sharif,پولیس کرائم کنٹرول کرے،مریم نواز


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481