اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی

پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی

پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف چار روپے 74 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم سے منسوب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق غلط بیان جاری کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 4.74 روپے جبکہ ڈیزل 3.84 پیسے کم کی گئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔

اُدھر وزیراعظم ہاؤس سے شہباز شریف سے منسوب کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت جاری کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعظم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس سے قبل اطلاع سامنے آئی تھی کہ وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 15.40 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 کمی کی منظوری دیدی۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور معاشی استحکام آیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481