اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنک آف پنجاب کے ذریعے کسان کارڈ کے اجراء کا معاہدہ طے

کسانوں کے لئے تاریخی قدم،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی موجودگی میں محکمہ زراعت اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔سیکرٹری زراعت افتخار علی سہیو اور صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرنے کے لیے کسان کارڈ استعمال ہوگا۔ کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ سبسڈی بھی دی جائے گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک آف پنجاب کسان کارڈ پروگرام کا نفاذ کرنے والا پہلاپارٹنر ہوگا، اہل کسانوں کو قرضے اور دیگر مالی خدمات فراہم کرے گا۔

سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری،وزیر زراعت سید محمد عاشق حسین،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، محکمہ زراعت، بی او پی کے سینئر حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

Agreement for issuance of Kisan Card by Bank of Punjab،بنک آف پنجاب کے ذریعے کسان کارڈ کے اجراء کا معاہدہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481