اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گوادر میں ماہی گیروں نے 17 پاکستانی موت کے منہ سے نکال لیے

گوادر میں ماہی گیروں نے 17 پاکستانی موت کے منہ سے نکال لیے

 

غیر قانونی طور پر مسقط جا رہے تھے راستے میں کشتی خراب ہو گئی۔

 

گوادر میں ماہی گیروں نے غیر قانونی طور پر مسقط جانے والے 17 پاکستانیوں کو ریسکیو کر لیا۔
مذکورہ افراد کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر مسقط جا رہے تھے کہ راستے میں بھٹک گئے اور اس دوران کشتی کا انجن خراب ہو گیا۔مذکورہ افراد بے بسی کے عالم میں بھوکے پیاسے سمندر کی بے رحم موجوں کہ رحم و کرم پر تھے کہ اس دوران گوادر میں ایران نے حدود کے قریب ماہی گیروں نے انہیں دیکھ لیا اور رسوں کی مدد سے ریسکیو کیا۔

 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیاس اور بھوک سے نڈھال نامعلوم منزل کے یہ مسافر پانی کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے جذبہ حب الوطنی اور انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کی اور انہیں پانی کے علاوہ خوراک بھی فراہم کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کو بعد ازاں پاکستانی حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481