اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد: بانیٔ پی ٹی آئی 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری

اسلام آباد: بانیٔ پی ٹی آئی 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری

اسلام آباد: بانیٔ پی ٹی آئی 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری

 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے 2 مقدمات میں بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت منظور کر لی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو بری کیا ہے۔

اس سے قبل عدالت نے 16مئی کو 9 مئی سے متعلق کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، آمنہ علی اور سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ مجاز افسرز نے درج نہیں کرایا، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کو مقدمے سے بری کیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481